Philippines translation Indian translation pakistan translation english translation
 
home
rates & access numbers
contact us
faq
polski/polish translation
prices
quick dial
call comparison
tell a friend

سوالات

کسی ملک میں  کال کرنےکی کتنی لاگت ہے؟
•  
استعمال کر سکتا ہوں؟ Fone Busters.com کیامیں اپنے پے فون سے
• میری کالوں کا بل کیسے ہو گا؟
کیا میں اپنے موبائیل سے کال کر سکتا ہوں؟
• آپ نے ملکوں کے ایکسیس نمبرز کیوں تبدیل کئے؟
• کیا میں آئیرلینڈ سے باہر بھی یہ ایکسیس نمبرز استعمال کر سکتا ہوں؟

کال  کرنے پر چارجز کب پڑتے ہیں؟
مجھے ہیش (#)  کا بٹن کیوں دبانا پڑتا ہے؟
نے مجھ سے زیادہ چارجز وصول کئے۔ Fone Busters.com
میں کسٹمر سروسز سے کیسے رابطہ کروں؟
اگر میں ملک سے باہر کسی کو کال کروں تو کیا اسے بھی کال کے چارجز ہوں گے؟
مجھے اپنا ٹیلیفون کا بل ملا جس میں مجھ سے بین الا قوامی کال کی پوری قیمت چارج کی گئی ، ایسا کیوں ہوا؟

 کا کیسے استعمال کروں؟   Fone Busters.com میں   

اوپر>

صرف ایکسیس نمبر پر کال کریں اپنی مطلوبہ جگہ اور مکمل بین الا قرامی نمبر کیساتھ ۔ بس اتنا ہی ۔ بلنگ طریقہ کار کے متعلق سوالات کیلئے برائے مہربانی پوچھے گئے سوالات "میری کالوں کا بل کیسے بنتا ہے" میں جائیں۔

میں آپکی سروسز کیلئے کیسے شمولیت اختیار کر سکتا ہوں؟
 

Fone Busters.com

استعمال کرنیکے لئے آپکو رجسٹر ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ صرف وہ ایکسیس نمبر ڈائل کریں جسکی آپکو بین الا قوامی جگہ پر فون کرنے کی ضرورت ہو۔ 

 

کیااسکےلئےکوئی ایڈمنسٹریشن کی، شمولیت کی یاکوئی اورفیس بھی ہے؟   

اوپر>

ایکسیس نمبرز  کیساتھ دی گئی قیمتوں میں سب کچھ شامل ہے۔ اس کے علاوہ مزید کوئی کنکشن یا شمولیت کی           فیس نہیں۔

کسی ملک میں  کال کرنےکی کتنی لاگت ہے؟ 

اوپر>

سب سے پہلے وہ ایکسیس نمبر ڈھونڈیں جسکی آپکو اپنے پسندیدہ ملک میں کال کرنے کیلئے ڈائل کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر اس ایکسیس نمبر کے پیچھے درج قیمتیں دیکھیں، یہ آپکی کال کیلئے قیمت فی منٹ  اور کال کے بین الاقوامی حصے کی لاگت ہے۔

کالوں کا بل فی سیکنڈ کے حساب سے بنتا ہے(   فی سیکنڈ کے حساب سے چارج کرتے ہیں، دوسرے سروس مہیا کرنیوالوں کو چیک کرنیے کیلئے برائے مہربانی آپکو سروس مہیا کرنے والے سے رابطہ کریں کہ وہ بل فی منٹ یا فی (سیکنڈ کے حساب سے بناتے ہیں   

جسکا مطلب ہے کہ اگر کسی ایکسیس نمبر پر ایک کال دو سینٹ فی منٹ کے حساب سے دس منٹ اور تیس سیکنڈ  10.5 minutes x 2c = 21c.  کی ہے تو اس کی ٹوٹل قیمت  اس طرح سے  ہوگی۔

آپکو سروس مہیا کرنیوالا عام طور پر ہر کال کا ایک کم سے کم  چارج یا کنکشن فیس لیتا ہے؛ مثال کے طور پر، ایئرکام کم سے کم چارج  6.35  لیتا ہے۔ دوسرے نیٹ ورکوں کیلئے برائے مہربانی اپنے سروس مہیا کرنیوالے سے رابطہ کریں۔

استعمال کر سکتا ہوں؟ Fone Busters.com کیا میں اپنے "پے فون" سے  

اوپر>

ہمارے ایکسیس نمبرز تک کسی بھی آئرش فون بشمول "پے فون" سے رسائی حاصل کیجا سکتی ہے۔ تاہم پے فون سے کی گئی کالیں زیادہ چارج کیجا سکتی ہیں اور اس ویب سائٹ میں دی گئی قیمتوں سے زیادہ لا گت کی ہو سکتی ہیں۔

میری کالوں کا بل کیسے ہو گا؟ 

اوپر>

ہما رے ایکسیس نمبروں پر کالیں کرنے کے چارجز آپکے سروس مہیا کرنیوالوں کیطرف سے آپکے عام فون بل پر ہی (usually Eircom, ESAT)ظاہر ہوں گے۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ بین الاقوامی کالیں الگ سے بل  میں شامل نہیں ہونگی۔ جیسے آپکو عام ٹیلی فون کی سروس مہیا کرنیوالا آپکی کالوں کا بل مہیاکرتا ہے، فون بسٹر ایسے نہیں کرتا۔ یہ سب آپکو دیکھنا ہو گا کہ آپکو ٹیلیفون کی سروس مہیا کرنیوالا آپ سے کیسے برتتا ہے۔ بد قسمتی سے ہم کالوں کی فہرست الگ سے مہیا نہیں کر سکتے۔

   

کیا میں اپنے موبائیل سے کال کر سکتا ہوں؟   

اوپر>

جی ہاں ، آپ کر سکتے ہیں۔ تاہم محتا ط رہیں آپکو موبائیل کی سہولت مہیا کرنیوالا آپکو زیادہ چارج کر سکتا ہے۔ یہ، آپکے موبائیل آپریٹر یا جو نرخنامہ آپکے پاس ہے،پر منحصر ہے کہ کتنا چارج کیا جائیگا۔ برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ آپکا موبائیل آپریٹر اپنے بلنگ سسٹم سے ہی یہ قیمت کنٹرول کرتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس پر اژر انداز نہیں ہو سکتے کہ وہ کیا چارجز کرتا ہے، نہ ہی اس زیادہ چارجنگ کا ایک سکہ بھی ہم تک پہنچتا ہے۔

ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے موبائیل فون مہیا کرنیوالوں سے رابطہ میں رہیں تا کہ آپ ہمارے ایکسیس نمبرز تک کی قیمتیں چیک کر سکیں۔

آپ نے ملکوں کے ایکسیس نمبرز کیوں تبدیل کئے؟ 

اوپر>

ہمارے ایکسیس نمبرز کیساتھ ان کی قیمتیں فکسڈ ہیں۔ ہم ہمیشہ ممکنہ بہترین قیمتیں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اور اگر قیمتوں میں تبدیلی ہو تو ہمیں اسی طرح ایکسیس نمبرز بھی تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔ ہر بار ہماری ٹیلی ڈ سکاؤنٹ ٹیم سپلائرز کیساتھ بہترین ڈیل کرتی ہے ہم یہ ڈسکاؤنٹ اپنے صارفین تک نمبروں کی قیمتوں میں کمی کر کے پہنچا دیتے ہیں۔

جب بھی ایسی کوئی خاص ڈیل ختم ہو جائے تو ہم ایکسیس نمبروں کو ان کی اصل قیمتوں کیساتھ تبدیل کر دیں گے۔

آپکی یقین دہانی کیلئے کہ آپ ہمیشہ سستے ترین ایکسیس نمبروں پر ہی کال کررہے ہیں ہماری مفت نیوز لیٹرز میں شمولیت اختیار کریں۔

کیا میں آئیرلینڈ سے باہر بھی یہ ایکسیس نمبرز استعمال کر سکتا ہوں؟ 

اوپر>

بدقسمتی سے ہمارے ایکسیس نمبرز صرف  آئرلینڈ  میں ہی کام  کریں گے۔ اسلئے اگر آپ باہر کے ملک میں ہیں یا چھٹیوں میں آئرلینڈ سے باہر ہیں تو آپ ہماری سروسز کا استعمال نہیں کر سکتے۔

کال  کرنے پر چارجز کب پڑتے ہیں؟  

اوپر>

آپکو چارجز اسی وقت پڑنا شروع ہو جائیں گے جب آپکا رابطہ ہماری سروس سے ہو جا ئے گا ، نہ کہ اس وقت جب دوسری طرف سے کال کا جواب ملے۔ جیسا کہ ہم اپنے صارفین کو بغیر رجسٹریشن کا ، کم قیمتوں کا اور تمام نیٹ ورکس سے رسائی کا فائدہ اور سہولت دیتے ہیں ، اسطرح بد قسمتی سے ہم اسکو تبدیل نہیں کر سکتے۔ تاہم، آپکی کال کا جواب نہ ملنے کی صورت میں ہمارے آپریٹیرز آپکو مطلع کریں گے رابطہ ختم کر دیں گے۔ آپکی کال دو منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

مجھے ہیش (#)  کا بٹن کیوں دبانا پڑتا ہے؟ 

اوپر>

اگر آپ بین الاقوامی نمبر کیبعد ہیش (#)  کا بٹن دباتے ہیں تو کمپیوٹر کو پتا چل جاتا ہے کہ ڈائلنگ ختم ہو گئی ہے اسطرح اس سے رابطے میں صرف تیزی ہوتی ہے۔ اگر آپ ہیش    (#)  کا بٹن دبانا بھول جائیں تو پریشان نہ ہوں آپکا رابطہ پھر بھی ہو جائے گا۔

نے مجھ سے زیادہ چارجز وصول کئے۔ Fone Busters.com 

اوپر>

Fone Busters.com
آپ سے زیادہ چارجز وصول نہیں کر سکتا۔ ہمارے ایکسیس نمبرز کی قیمتیں

     آئرش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر) سے ترتیب شدہ ہیں۔ )  Comreg

تمام لینڈ لائن سروس مہیا کرنیوالے کے ترتیب شدہ چارجز سے منسلک ہیں۔(برائے مہربانی موبائیل استعمال کرنیوالے "کیا میں اپنے موبائیل سے کال کر سکتا ہوں؟" دیکھیں۔

تاہم، قیمتیں جو دراصل آپ  کے  بل پر چارج کی گئی ہیں ان کا دارومدار آپکو سروس مہیا کرنیوالوں کے بلنگ سسٹم پر ترتیب شدہ قیمتوں پر ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس پر اژر انداز نہیں ہو سکتے کہ وہ کیا چارجز کرتا ہے، نہ ہی اس زیادہ چارجنگ کا ایک سکہ بھی ہم تک پہنچتا ہے۔

میں کسٹمر سروسز سے کیسے رابطہ کروں؟ 

اوپر>

اپنی قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے ہم نے مہنگے کال سنٹر نہیں بنائے۔ آپکا کوئی بھی سوال ہو آپ ہمیں ای میل کر سکتے ہیں اور ہم جتنی جلدی ممکن ہو سکے آپکو جواب دیں گے۔

اگر میں ملک سے باہر کسی کو کال کروں تو کیا اسے بھی کال کے چارجز ہوں گے؟

اوپر>

عام طور پر کال موصول کرنیوالے کو چارجز نہیں ہوتے۔

تاہم اگر آپ اپنے موبائیل کیساتھ ملک سے باہر ہیں (جیسا کہ آپ اس ملک میں نہیں ہیں جہاں کا آپکا موبائیل نمبر ہے) تو آپکو موبائیل کی سہولت مہیا کرنیوالے آپ سے ملک سے باہر کال موصول ہونے کے چارجز لے سکتا ہے اس کو رومنگ چارجز بھی کہا جاتا ہے۔

مجھے اپنا ٹیلیفون کا بل ملا جس میں مجھ سے بین الا قوامی کال کی پوری قیمت وصول کی ایسا کیوں ہوا؟

اوپر>

اگر آپکو بین الاقوامی جگہ پر کال کرنے کا بل عام لینڈلائن مہیا کرنیوالی قیمت پر ملا ہے، اور اس جگہ کیلئے فون بسٹر کی قیمت پر نہیں، اور بین الاقوامی نمبر جس پر آپ نے کال کی ہے اس کیساتھ آپ کے بل پر فون بسٹر کا ایکسیس نمبر نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس بین الاقوامی کال سے پہلے فون بسٹر   کا ایکسیس نمبر غلطی سے ڈائل نہیں کیا گیا۔

جب آپ عام لینڈلائن سے   فون بسٹرز  کے ذریعے کسی جگہ پر کال کرتے ہیں تو آپکو سروس مہیا کرنیوالے کو آپکے ڈائل کئے گئے بین الاقوامی نمبر کا پتہ نہیں چلتا جس پر آپ فون بسٹرز  کے ذریعے کال کر رہے ہیں، آپکو لینڈلائن کی سروس مہیا کرنیوالا صرف فون بسٹر کا ایکسیس نمبر ہی بل پر آپ کو دکھا سکتا ہے جس پر آپ نے کال کی ہے۔ اسلئے آپکو لینڈلائن مہیا کرنیوالے کی طرف سے بل پر جو بین الاقوامی نمبر ظاہر ہوا، اس سے یہ واضح ہے کہ یہ کال آپکی عام لینڈلائن کے ذریعے ہوئی نہ کہ فون بسٹرز کے ذریعے۔ پس اگلی بار جب آپ بین الاقوامی کال کریں، تو بین الاقوامی ٹیلیفون نمبر ڈائل کرنے سے پہلے  فون بسٹر  کا ایکسیس نمبر ڈائل کرنا نہ بھولیں۔